بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائم مقام سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی عطیہ نثار کی پشاور دھماکے کی مذمت،ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

راولپنڈی (ممتاز نیوز)قائم مقام سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دھشت گرد عناصر قطعی طور پر وطن عزیز کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے-عطیہ نثار نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکےذمہ دار عناصر کو جلد سامنے لاکر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔اس سانحہ ارتحال پر ڈپٹی سیکریٹریز آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، بشری صادقہ،رعنا فضل،سکینہ شاہد،عنایت جدون، معتمدہ تسنیم معظم، نائب متعمدہ صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور۔ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر اور فریحہ اشرف نے بھی اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کی دعا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔