خانیوال (وقار پراچہ) زیادتی کا شکار نرس کی ہلاکت‘نگران وزیرعلیٰ پنجاب کا نوٹس،ایم ایس تحصیل ہسپتال سمیت3افراد پر مقدمہ درج،نرس کو ایم ایس نے ملزمان کیساتھ جانے کا کہا ایف آئی آر میں انکشاف، ایم ایس ڈاکٹر عمارہ اور ایچ آر ماجد کو تاحال عہدوں سے ہٹایا نہ جاسکا، ورثاء کا روڈ بلاک کرکے احتجاج تفصیل کے مطاق تحصیل ہسپتال کبیروالا کی ہیڈ نرس کے ساتھ ہسپتال کے ایچ آر ماجد اور اس کے ساتھی کی مبینہ زیادتی کے باعث نرس کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور مقدمہ کے اندارج کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے جس پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمارہ،ایچ آر ماجد،سلیم سمیت4نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا مگر تاحال دونوں افسران کے بااثر ہونے کے باعث ابھی تک ان کو عہدوں سے نہ ہٹایا جاسکا ہیڈ نرس کے شوہر کی مدعیت میں ہونے والے مقدمہ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ نرس کو ایم ایس نے ملزمان کیساتھ خانیوال بھیجا تاکہ کوئی ضروری سرکاری کام نمٹایا جاسکے مگر جو کام سرانجام دینا تھا اس کا تاحال پتہ نہ لگ سکا دوسری طر ف ورثاء نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایم ایس اور ایچ آر کو فور ی طورپر ان کے عہدوں سے ہٹایاجائے ملزمان جو کہ نامزد ہیں وہ بااثر ہیں شفاف انکوائری میں اثر انداز ہورہے ہیں۔
خانیوال،زیادتی کا شکار نرس کی ہلاکت‘نگران وزیرعلیٰ کا نوٹس،3افراد پر مقدمہ درج








