بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے،چودھری شجاعت

لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری سالک حسین ، چوہدری شافع حسین نے پشاور مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کر کے شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے ،دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نے ہوتا ، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پہلے بھی دہشت گردی میں بے تحاشا قربانیاں دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے،اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ اپنے زخمی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ۔