پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر اہم پیشرفت ،الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ کل (بروز منگل) کو سنانے کااعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان چودھری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے بعد چوہدری شجاعت کی جگہ اب ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔
چودھری شجاعت ق لیگ کے صدر رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائےگا








