بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں حکومت سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشاورت سے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سازش کو ناکام بنانے پر ہم اللہ کے حضور شکر گزار ہیں، اپوزیشن رہنما باڈی لینگویج سے شکست خوردہ نظر آرہے ہیں، یہ لوگ اب ہمارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے والے حکومت بحال کروانا چاہتے ہیں، یہ عوام کی عدالت میں جانے سے ڈر رہے ہیں، یہ ناجائز دولت کے ذریعے اقتدار میں آکر اپنے کیسز اور نیب ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت سے زیادہ پاکستان کا مفاد عزیز ہے، آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنائیں، عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ بہترین کام کیا۔