امریکی قونصل خانے میں پاکستانی بن کباب کے چرچے ہو رہے ہیں۔
امریکی قونصل خانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں قونصل خانے کے عملے کو بن کباب کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں بن کباب کھانے والا عملہ کراچی کے بن کباب کے بہت تعریف کر رہا ہے۔
Not long after finishing a delicious Pakistani breakfast & heading back to work, along comes a plate of bun kabab 😋, freshly prepared by our friends in Karachi 😍 and right after the first bite, we're immediately reminded that it is something special. Bun Kabab ❤️#FoodDiplomacy pic.twitter.com/2ykxlBkLZc
— US Consulate Karachi (@usconsulatekhi) January 30, 2023
امریکی قونصل خانے نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی مزیدار ناشتہ ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہمیں ایک بن کباب کی پلیٹ پیش کی جاتی ہے۔
امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ کراچی کے دوست جو ہمارے لیے بن کباب بناتے ہیں اس کا پہلا لقمہ کھاتے ہی دل سے آواز نکلتی ہے کہ یہ کچھ خاص ہے۔









