لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما مونس الٰہی نے علیم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہیں، علیم بھائی یہ کیسے ہو سکتا ہے؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے کہا کہ آپ تو لوگوں کو کہتے تھے میں مونس الہٰی کے گھر کا خرچہ چلاتا ہوں۔علیم خان نے پریس کانفرنس میں مونس الہٰی پر چھ، چھ کروڑ روپے میں ایم پی ایز خریدنے کا الزام لگایا تھا۔علیم خان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو ڈاکو کہنے والے خان صاحب آج کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سارے ووٹ اسے دیدیں، پہلے پرویز الہٰی کو گالیاں دیں اور اب وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے183 ارکان میں سےآپ کو کوئی ایک بندہ پسند آیا، آپ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتےہیں 183ووٹ ڈال دو، ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں۔
ہیں!!! علیم بھائی @abdul_aleemkhan یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ تو لوگوں کو کہتے تھے کہ میں مونس الٰہی کے گھر کا خرچہ چلاتا ہوں۔ pic.twitter.com/A5c5o92Sno
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 4, 2022









