واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)نے پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام معطل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مالی معاملات جاری رکھے گا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت بنتے ہی معاشی استحکام کے لیے کام شروع کردیں گے۔اس سے پہلے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث قرض پروگرام معطل کردیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام معطل کرنے کی تردیدکردی








