بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بھارت،ہندو انتہا پسندوں کا اذان کے اوقات میں ہنومان چالیسیا بجانے کا اعلان

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ نئی دہلی میں مذہبی رہنما نے ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر سے ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ ادھر ممبئی میں موجود سخت گیر ہندو رہنما نے مودی حکومت سے پاکستانی حامیوں سے بھرے مبینہ مدارس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مذہبی رہنماؤں کی جانب سے منعقد ہونے والی ایک پنچایت میں ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔ ادھر رمضان کے موقع پر ممبئی میں ایک سخت گیر ہندو رہنما نے دھمکی دی ہے کہ اگر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹے تو مساجد کے دروازں پر ہندوؤں کے مذہبی گيت بجائے جائیں گے۔ اس صورتحال کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں ہندوؤں کی پنچایت میں جو کچھ بھی ہوا اس کے خلاف کیس درج کیا گيا ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واضح رہے، چند ماہ قبل ہری دوار میں بھی اسی طرح کی ایک پنچایت میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کا نعرہ لگایا گيا تھا۔