بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار کردیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے، آئین توڑنے والوں سے بات کیسے ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کا حصہ نہیں بنوں گا، الیکشن کی طرف اصلاحات کے بعد جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت ،عمران خان ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی۔آئین اور قانون کو توڑنے والے ہمیں کیسے خط لکھ سکتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری نظریں سپریم کورٹ پرہیں۔عدلیہ سے امیدہے وہ آئین کی پاسداری کویقینی بنائیں۔عمران خان نے اپوزیشن کو پیغام پہنچایاتھا کہ ہمیں راستہ دیا جائے۔