بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بلد یاتی انتخابات کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے مایوس کیا،میاں اسلم

اسلام آباد ( ممتازنیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مو جو د ہ حکو مت نے بلد یاتی انتخابات کے التواسے اسلام آباد کے شہریوں کو  ان کے آئینی اور جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے،اسلام آباد کے لاکھوں لوگ آج کی سماعت میںبلد یاتی انتخابات کی تاریخ کا ا علان چاہتے تھے مگر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ہمیں مایوس کیا ہے، لگتا ہے اسلام آباد کے چیف جسٹس بھی حکو مت اور الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کا شکار ہو چکے ہیں ۔
اسلام آباد ہائی کو رٹ میں بلد یاتی انتخابا ت کے التوا کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں اسلم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ان کہ بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق کی فراہمی میں تاخیر کرنا ان کو حقوق دینے سے انکار کے مترادف ہے، ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے شہریوں کے بلدیاتی حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کر کے حکو مت کو نئی قانون سازی کا مو قع فراہم کیا گیاجس کی آڑ میں الیکشن ملتوی کروائے گئے، نئی قانون سازی کے نام پر پرانے قانون پر عمل درآمد روکا نہیں جا سکتا۔
انہوں  نے کہا اسلام آباد مسائلستان بن چکا ہے ہم بلد یاتی حکو مت کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کے دیرینہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،ہم حکومت اور تمام اداروں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن سے جتنا چاہیے چاہیںبھاگیں جماعت اسلامی اور اسلام آباد کی عوام ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ہم اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے شہریوں کا آئینی اور جمہوری حق لے کر رہیں گے۔ نصر اللہ رندھاوا نے کہا پی ڈی ایم حکو مت نے بلد یاتی انتخابات ملتوی کروا کر جمہوریت کا قتل اور قانون سے کھلواڑ کیا ہے،موجو دہ حکو مت کو 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت بلد یاتی انتخابات کروانے چاہیے تھے،گراس ر±وٹ لیول پر عوام کو شراکت اقتدار سے محروم رکھنا آئین و قانون سے انحراف اور عوام دشمنی ہے، انھوں نے کہاپی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکو متوں نے اسلام آبادمیں بلد یاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں ہیں ، ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بلد یاتی انتخابات کے حوالے سے انصاف فراہم کیا جا ئے۔