بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر افسران کو کامن پول فنڈ کے تحت مزید مراعات دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد(ممتازنیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے کامن پول فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کامن پول فنڈ رولز بھی تیار کرلیے گئے۔
پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس اور منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے۔
افسران کو ہیڈکوارٹر سپورٹ الاؤنس کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا جبکہ عارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی۔
سینئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایہ بھی دیا جائے گا جبکہ ہاؤس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے اسکالرشپ بھی ملے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے افسران کی تنخواہوں میں موجودہ غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق افسران کو 2017ء کے بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد الاؤنس ملے گا۔ ایگزیکٹو الاؤنس کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023ء سے ہوگا۔