بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوکت یوسفزئی عینک تبدیل کریں، الیکشن 90 دن کے اندر ہی ہوں گے، نگراں وزیر

خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں حکومت کے قیام کے باوجود صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، تاہم نگران صوبائی وزیر خوشدل خان کا کہنا ہے کہ الیکشن 90 دن کے اندر ہی کروائے جائیں گے۔
عرب نیوز ویب سائٹ’’ اردو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوشدل خان نے بتایا کہ ’الیکشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر ہی ہوں گے۔ دو الیکشن بشمول ضمنی نوٹیفائیڈ ہوئے ہیں جو ہمیں ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر شوکت یوسفزئی کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے تو وہ نظر کی عینک تبدیل کرلیں۔ میں ان کو یہی مشورہ دوں گا اور کچھ کر نہیں کرسکتا۔
نگراں کابینہ پر سابق حکمران جماعت کی تنقید سے متعلق خوشدل خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان عیب سے پاک نہیں۔ ہماری کابینہ میں کوئی کمی بیشی ہوسکتی ہے لیکن ہماری ٹیم کے کپتان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم کا کپتان ٹھیک ہو تو کھلاڑیوں کی خامیاں دور ہوسکتی ہیں۔ اگر کچھ لوگ تنقید کرکے اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو کریں، ہم تنقید برداشت کریں گے۔
نگراں وزیر خوشدل خان کے مطابق ’انہیں جو آئینی ذمہ داری ملی ہے وہ خوش اسلوبی سے ادا کریں گے۔
خوشدل خان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے تو وہ نظر کی عینک تبدیل کرلیں۔ (فوٹو: اردو نیوز)
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ ’انہیں خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔