اسلام آباد(ممتازنیوز)متنازع بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ وویمن اسلام آباد میں مجسٹریٹ عبدالہادی کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں 153اے ، 124 اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آرکے متن میں کہاگیا ہےکہ شاندانہ گلزار نے نجی چینل کے پروگرام میں متنازع بیان دیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی آفس میں موجود تھا کہ نجی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی رہنما کا انٹرویو نشر ہوجس میں ان کا کہناتھا کہ پشاور کی رہائشی ہوں اس شہر کو چور چور ہوتے دیکھا ۔ان کا کہناتھا کہ جنرل مشرف کے دور میں جب جنرل نے خود کو فرعون سمجھنا شروع کیا تو شہر کی شامت آئی۔ انہوں نے فوج سے متعلق متنازع بات کی ۔










