گذشتہ مہینے شادی کے بندھن میں بندھنے والی انڈین اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔رواں سال جنوری میں راکھی ساونت نے عادل خان درانی نامی کاروباری شخصیت سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
راکھی ساونت کی نکاح کے وقت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کلمہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انڈین میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’میں ڈسٹرب ہوں میں بہت زیادہ۔ میری شادی خطرے میں ہے۔‘
راکھی ساونت نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی کو کیا خطرات لاحق ہیں لیکن اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی آپ کو کچھ نہیں بتا سکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ’مجھے میری شادی بچانی ہے۔ شادی کوئی مذاق نہیں ہے۔‘’اگر میری شادی شدہ زندگی خراب ہوئی تو جو جو ملوث ہیں ان کو نہیں چھوڑوں گی۔ ‘
میری شادی خطرے میں ہے،‘ راکھی ساونت کیوں رو پڑیں








