اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق سپیکر اسدقیصر کی طرف سے تین اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی نے اسدقیصر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسد قیصر آرٹیکل پانچ کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے ،انہوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا تھا جب کہ وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے اسد قیصر کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی تھی تاہم انہوں نے قانونی ٹیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔
اسدقیصر کے تین اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی








