بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی چوہدری شافع حسین سے ملاقات، پولیس لائنز مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

لاہور(ممتازنیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحب زادے چوہدری شافع حسین نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تعلیم سمیت ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران پشاور پولیس لائنز مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت اور کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہم سب کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین کی بالادستی سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ تعلیمی شعبے میں آئی ٹی اور ٹیکنکل ایجوکیشن کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ بطور چانسلر اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط کرنے کے لیے کنسورشیم بنایا ہے ۔ملک میں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔