بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد،آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان کی چاروں اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت

فیصل آباد( معظم رندھاوا) آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی طرف سے چاروں اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور فول پروف حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے سی پی او فیصل آباد، ڈی پی اوز جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ملک میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے تناظر میں اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں۔ حساس تنصیبات، اہم سرکاری عمارتوں، مشہور مذہبی مقامات، لوگوں کے رش اور اجتماع والی جگہوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے مذموم کارروائیوں کے خدشات موجود ہیں لہذا تمام ضلعی سربراہان اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سپیشل برانچ/خفیہ اداروں کے کوارڈینیشن سے کڑی نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔ سپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کی معاونت ناگریز ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے مصروف بازاروں،سیشن و سول عدالتوں،اہم تعلیمی اداروں، مساجد، درباروں، مزارات ہائے اور اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ جہاں پر ضروری ہو مورچہ بندی کر کے مستعد پولیس دستے تعینات کیے جائیں متعلقہ ٹاؤن آفیسر، SDPO,s، SHO,sڈیوٹی پر تعینات افسران/جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں اور چاک و چوبند رہنے کیلئے بریف کرتے رہیں تاکہ دہشت گرد اور شرپسند عناصر اپنے قبیح عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔