بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد،پنجاب فوڈ اتھارٹی کاملاوٹ کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ، بڑے پیمانے پر جعلی مرچیں ، ہلدی اور برادہ برآمد

فیصل آباد ( معظم رندھاوا) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کا جھنگ روڑ بھٹہ سٹاپ کے علاقہ میں ملاوٹ کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ، بڑے پیمانے پر جعلی مرچیں ، ہلدی اور برادہ برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزفوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے ہر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ جھنگ روڈ بھٹہ سٹاپ پر واقع مرچوں کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر موقع پر ملاوٹ شدہ مال کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ موقع۔پر موجود 500 کلو ملاوٹ شدہ مرچ، 750 کلو ملاوٹ شدہ ہلدی، 320 کلو چوکر ،برادا اور مشینری قبضے میں لے لی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی درخواست ہر تھانہ رضا آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اس موقع ہرڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے عناصر کیساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی