سوات(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کل بعد از نماز جمعہ صوبے بھر میں امن مارچ کی کال دے دی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کل پختونخوا کے عوام امن کے لئے نکلیں گے، بعد از نماز جمعہ پشاور کلب، مردان، مرغوز صوابی، چارسدہ، کوہاٹ،بنوں،مہمند،باجوڑ اوع دیگر اضلاغ میں ایک ہی آواز گونجی گی ہم امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسی ہزار شہدا کی قربانی کے بعد ہم نے یہ امن حاصل کیا ہم اس کو اب تباہ نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کی جنگ میں ایندھن نہیں بنیں گے ، پختونخواپولیس کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ ہے کہ ہمارے پولیس جوانوں کا خون خشک ہونے سے پہلے انکے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ۔مراد سعیدنے کہاکہ جب بیرونی مفاد کے لئے بدامنی پر خاموشی اختیار کی جار ہی ہو تو اپنے امن کو خود ہی یقینی بنانا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ نظریہ بعد میں پہلے ہمارا امن ہے اللہ نہ کرے بے گھر ہونگے تو اکٹھے ہونگے،جنازے اٹھیں گے تو سب کے اٹھیں گے، سکول تباہ ہونگے تو سب کے ہونگے
مراد سعید نے کل بعد از نماز جمعہ صوبے بھر میں امن مارچ کی کال دے دی








