بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی صورتحال انتخابات کے انعقاد کو متاثر کرسکتی ہے، وزیرداخلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال انتخابات کے انعقاد کو متاثر کرسکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے باعث انتخابات وقت پر نہیں ہوسکے تھے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے کرنا ہے۔کل ایپکس کمیٹی اجلاس میں تمام معاملات پربات ہوگی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنزدھما کے میں بڑا نقصان ہواہے، ملک بھرمیں ٹارگٹڈ آپریشنز ہورہے ہیں، آپریشنزمیں دہشت گردوں کوگرفتار بھی کیاجارہاہے۔ آپریشنز میں مزیدب ہتری لانے کے اقدامات پرغور کیا جائے گا۔