بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آغوش کالج مری کے ٹیچرزکے لئے ٹریننگ کا انعقاد

راولپنڈی ( ممتازنیوز)آغوش کالج مری میں طلباء اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ٹیچرز کے لئے مری اور لاہور میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپس کا انعقاد الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان لاہور آفس اور پنجاب سکول میں کرایا گیا۔
پرنسپل آغوش کالج مری نے کہاکہ طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، یتیم بچوں کے پروگرام”آغوش ہومز“ کی بدولت سرفہرست اور سرخیل تنظیم ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی فلاح و بہبود، مناسب نشوونما، ترقی اور بحالی کے لئے جدید ترین آغوش ہومز چلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ، یتیم ہمارے معاشرے کانظرانداز طبقہ ہیں، لیکن اس غفلت اور محرومی کا خاتمہ ہوسکتا ہے بشرطیکہ ریاست، عوامی، سول سوسائٹی، میڈیا اور غیر سرکاری تنظیمیں مل کر صورتحال کو بہتر بنائیں۔یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بچے کی پرورش کو یقینی بنائیں جس کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔