پشاور( ممتازنیوز)خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے پانچ فروری کو صبح آٹھ بجے یوم کشمیر سائیکل ریس منعقد کی جارہی ہے جو پتنگ چوک سے ناردرن بائی پاس تک 28 کلو میٹر تک محیط ہوگی۔
صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم کشمیر کی مناسبت سے سائیکل ریس منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کیساتھ اظہار یک جہتی ہے اور دوسری جانب کھلاڑیوں کوبھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ریس میں مختلف ڈویژن کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرسید اظہر علی شاہ اس ریس کا افتتاح کریں گے ۔
اختتامی تقریب کے موقع پر سابق ایم پی اے ارباب جہانداد خان مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔
پشاور ، یوم کشمیر سائیکل ریس 5 فروری کوپتنگ چوک سے ناردرن بائی پاس تک ہوگی








