بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی میں کارسواروں کی ڈولفن ٹیم پر فائرنگ، دو اہلکار شدید زخمی

راولپنڈی(ممتازنیوز) کار سوار ملزمان ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ہیں، فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چکری روڈ راولپنڈی میں پیش آیا ، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل اپنی گاڑی سے ڈولفن اہلکاروں کی موٹر سائیکل کو بھی ٹکر ماری جس کی وجہ سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہو ئے ۔
ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے ہیں البتہ گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آر پی او راولپنڈی خرم علی اور سی پی او شہزاد ندیم بخاری زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کی صحت کی بابت دریافت کیا اور ہدایت دی کہ علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او سید خرم علی نے اس واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔