بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ: ایوب اسٹیڈیم جانے والے راستوں کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک )کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم جانے والے راستوں کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا،پی ایس ایل کوئٹہ نمائشی میچ کی سیکورٹی پر 3 ہزار اہلکار تعینات ہونگے ،

سیکورٹی مانیٹرنگ کیلئے 3 کنٹرول روم بھی بنائے گئے ہیں ۔ ڈی آئی جی اظفر میسر کا سیکورٹی کے حوالے سے میڈیا بریفینگ میں کہنا تھا اسٹیڈیم میں قومی پرچم کے علاوہ غیر ملکی یا سیاسی جھنڈےکی اجازات نہیں ہو گی ۔

اسٹیڈیم میں ٹکٹ اور گاڑیوں کو اسٹیکرز کے بغیر کسی کی بھی انٹری نہیں ہوگی ۔ ایک سوال پر کہا دہشت گردی خدشات کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ ہے ۔ میچ کی سیکورٹی کو بھی فل پروف بنایا جا رہا ہے ۔