بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی امن کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے ،ایمان طاہر صادق

اٹک (ثاقب خان کھٹڑ) این اے 50 سے پی ٹی آئی کی امیدوار اور سابق ضلع ناظم اٹک ایمان طاہرصادق نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا مقصد یہ ہےکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ عالمی امن کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں ایمان طاہرصادق کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے نے ریاست جموں و کشمیر میں تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے میں ناکام رہنے پر پاگل پن کا شکار ہے اور بھارتی افواج آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو قتل کررہی ہے۔ انھوں نے کہا ہم موثر احتجاج کے ذریعے اقوام متحدہ کو یاد کروا سکے کہ کشمیر کا مسئلہ ابھی بھی حل طلب جبکہ دنیا کی سلامتی کا ضامن ادارہ خواب غفلت میں ڈوبا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پورے خطے میں اپنا جارحانہ ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پوری دنیا اس خطے میں نام نہاد بھارتی بالادستی قائم کرنے کےلیے بھارت کی سفاک کوششوں کوبخوبی آگاہ ہے۔ کشمیر نے لازوال قربانیاں پیش کیں مگر بھارت کے ظلم اور جبر کے سامنے سرنڈر نہیں کیا ۔انھوں نے کہا پاکستانی اور کشمیری بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے مظلوم، محکوم اور مجبور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنے حق خودارادیت کامطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ کی قرردادوں میں کیاگیا تھا۔ پاکستان کے عوام اورآزادکشمیر میں مقیم کشمیری 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اس عزم اور عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گئے۔