بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا حق مہر کتنا رکھا گیا؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر شاہد اور شاہین آفریدی نے بھی شیئر کیں۔
شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا جو کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح میں آئیں ہیں، ان کا حق مہر بھی بڑی بیٹی اقصیٰ کی طرح مہر فاطمہؓ قرار پایا ہے۔
انشا اور شاہین کا نکاح 3 فروری کو کراچی میں ہوا جس میں قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی، شاہین شاہ کا نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا جو مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔
فاسٹ بولر اپنے نکاح پر کرتا پاجامے میں ملبوس تھے جبکہ دلہن نے ہلکے گلابی رنگ کا کامدار جوڑا زیب تن کر رکھا تھا۔
مہرِ فاطمہ اُس مہر کو کہا جاتا ہے جو نبی اکرم ﷺ نے خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دیگر صاحبزادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر کیا۔
اُس کی مقدار 500 درہم چاندی ہے، مہر فاطمہؓ موجودہ دور کے وزن سے ایک کلو 530 گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے،قدیم تولے سے 131 اعشاریہ 25 تولہ بنتا ہے۔