خانیوال(وقار پراچہ )ملک بھر میں غیر ملکی یوریا کی سپلائی لوڈنگ اور بکنگ بند کردی گئی۔قیمت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ڈیلروں کے بکنگ مال پر ڈفرینشل لینے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی یوریا کھاد کی تمام بکنگ لوڈنگ بند کر دی گئی جس کے باعث ملک بھر میں سپلائی اس وقت بند ہوگئی جب دوسرے پانی پر گندم کو یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے اس سے قبل بھی یوریا کھاد کی قیمت میں 190 روپے اضافہ کر دیا گیا تھا جو بکنگ کے بعد آکر سیل ہوچکے مال پر بھی وصول کرنے کے بعد بقیہ مال کی سپلائی دی گئی تھی۔این ایف ایم ایل کے پاس بڑی تعداد میں یوریا کھاد کی بکنگ موجود ہے مگر سیل سٹاپ ہونے کے باعث سپلائی روک دی گئی جس کے باعث گندم کی فصل پر دوسرے پانی پر یوریا کھاد کی شدید قلت اور یوریا کھاد کا بحران شدید ہونے کا امکان ہے۔ملک بھر کے غیر ملکی یوریا کھاد کے سٹوروں پر یوریا کھاد بڑی مقدار میں موجود ہے مگر اس کی سپلائی روکنا کاشتکاروں کے معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے ۔اگر فوری سپلائی نہ دی گئی تو گندم کی فصل کی فی اوسط پیداوار میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔
ملک بھر میں غیر ملکی یوریا کی سپلائی لوڈنگ اور بکنگ بند کردی گئی








