بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بچے قوم کا مستقبل ،ان معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت ضروری ہے؛ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، قوم کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے کے لیے مستبقل کے ان معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت ضروری ہے ۔انہوں کہا کہ تعلیم خصوصاً معیاری تعلیم کا فروغ ملک تعمیر وترقی کے لیے ناگزیر ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے اجتماعی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج بروز ہفتہ سکھو، گوجر خان میں “Growth Scientific School System” کی سالانہ تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں تعلیم کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔
اسپیکر نے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے پر اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن کل کے لیے مستقبل کے ان معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور اسکول انتظامیہ کو اپنے ہر مکمن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں سکول انتظامیہ، اساتذہ ،طلباء و طالبات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔