بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

کراچی: اسٹریٹ کرائم سے تنگ مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ اجمیر نگری فور کے چورنگی مکہ ہوٹل کے قریب دو مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلادیا جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 114 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس میں موبائل اور نقدی چھیننے کی 48، کار چوری کی 6، موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری ہونے کی 60 وارداتیں شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان پانچ مقابلے ہوئے جس میں 7 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں جبکہ 14 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔