بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بریانی

’’بریانی کے نام پر دھوکہ دیا گیا یہ دھوکہ ہر جمعے کو کھایا بہت ‘‘بریانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہند آریائی زبان کا لفظ ہے جو فارسی زبان سے نکلا ہے۔اس ضمن میں تاریخ میں یہ تاثر بھی ملتا ہےکہ فارسی میں ’’چاول ‘‘کے لیے ’’برنج ‘‘ کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔بریانی ہندوستان سے پہلے فارس اور اس کے ہمسائیہ ممالک میں بھی مزیدار پکوان کے طور پر موجودتھی۔فارس سے ہوتی ہوئی بریانی ہندوستان کے مختلف حصوں میں پہنچی لیکن بریانی کو اس کی حقیقی شکل اور ذائقے میں دہلی ، لکھنوئو ، حیدر آباد دکن ،بمبئی اورکراچی والوں نے برقرار رکھا جبکہ پنجاب سمیت دیگر حصوں میں بریانی کے نام پر محض چاولوں کو رنگا ہی جاتا ہے۔یعنی اہل پنجاب بریانی کے نام پر دھوکہ (پیلے چاول )ہی کھاتے ہیںاور یوں پنجاب کی بریانی کو خود بتاناپڑتا ہےکہ میں بریانی ہوں

(تحریر:قاضی سمیع اللہ)