اسلام آباد (ممتازنیوز) ضلع وہاڑی ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام میڈیا فورم کا انعقاد ہوا جس میں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے جرنلسٹ ،اینکرز اور سوشل میڈیا کے دوستوں نے شرکت کی جس کا بنیادی مقصد ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے دوست احباب کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہنا ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کے لیے میڈیا کور گروپ قیام عمل میں لایا گیا۔جسکا مقصد ڈسٹرکٹ وہاڑی ویلفئیر ایسوسی ایشن میں شامل صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا اور انکے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کرنا ہے۔ میڈیا کور گروپ پریس کلب الیکشن کے حوالے سے بھی آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرئے گا۔۔ جبکہ اجلاس میں پریس کلب کے آنے والے الیکشن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ مزید وکلاء فورم کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا مزید ضلع وہاڑی ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر آصف نور سیکرٹری جنرل خضر سلیم کھوکھر اور دیگر عہدیداران نے ایسوسی ایشن کو مزید فعال کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اکمل ،سئنیر صحافی صغیر احمد چوہدری ، محمد اسلم لڑکا ، حافظ عبد الماجد ، سید خالد شاہ، عبدالجبار انصاری ، ڈاکٹر سید گل ضمیر شاہ ، خالد حسین شاہ ، نیاز حسین حیدری ، نعیم اقبال گجر ، ڈاکٹر عبدالغفار ، رانا محمد اختر ، چوہدری ساجد حسین، مظفر محمود ، ناصر جمیل ، شیخ الطاف ، محمد کلیم ، اور دیگر میڈیا سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔
وہاڑی ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد کا میڈیا کور گروپ کا قیام ، ایسوسی ایشن کو مزید فعال کرنے پر زور







