اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بروقت انتخابات کے انعقاد سے قاصر ہونے کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ میں نے الیکشن کمیشن کااخبارات میں بیان پڑھاادارے کی جانب سے90دن میں انتخابات کا انعقاد نہ کرانے کے حوالےسے جووجوہات بتائی جارہی ہیں میں بطور پاکستانی شہری الیکشن کمیشن سے سوال کرتاہوں کہ اگر آپ اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتے توپھربراجمان کیوں ہیں ،
الیکشن کمیشن کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا جانا چاہیے،منگل کواپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ ملک میں تنائو کی کیفیت اورغیریقینی صورتحال کاسامناہے،
خطے میں ایک طرف افغانستان میں عدم استحکام دوسری طرف ہمارادشمن ملک حادثاتی میزائل داغ کرخطے کے امن کوتہہ وبالاکررہاہے ان حالات میں ملک میں غیریقینی کی صورتحال کوبرقرار رکھناپاکستان کے مفادمیں نہیں۔









