بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی کال پر پورے پاکستان کی جیلیں بھر دیں گے،ایمان طاہر

اٹک (ثاقب خان کھٹڑ ) این اے 50 سے پی ٹی آئی کی امیدوار اور سابق ضلع ناظم ایمان طاہرصادق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر قوم پورے پاکستان کی جیلیں بھر دیں گے۔امپورٹڈ حکومت کو دن میں تارے نظر آ رہے ہیں، ظالمانہ اقدام ۔ انتقامی کاروائیاں ہتھکڑیاں اور تشدد پی ڈی ایم کو عوام کے غیض و غضب سے نہیںبچا سکتے ،الیکشن میں صرف بلا چلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنڈ سلطانی میں ناصر سرور خان کی رھائش گاہ پر خواتین کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ایک بار پھر عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں مزید بوجھ تلے دب گئے ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر35 روپے اضافہ انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کب تک انکی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے؟کیا اربابِ اختیار مزید تباہی کا انتظار کریں گے ۔ایمان طاہر نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید کی بھی مذمت کی ہے اور کہا پاکستان میں فسطائیت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ معیشت تباہ، عوام بے یار و مددگار ہیں لیکن امپورٹڈ حکومت کی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے۔ یاد رکھو! بہت جلد عوام ان تمام ناانصافیوں کا حساب لیں گے۔ انھوں نے کہا میں حلقہ کے عوام بلخصوص اپنی ماوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا مجھے موقع ملا تو حلقہ اور بلخصوص خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گی ۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی میجر صاحب کی قیادت میں اٹک سے کلین سویپ کرے گی ۔ جلسہ میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی ۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا وہ جنرل الیکشن میں ایمان طاہرصادق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گی ۔ تقریب کے میزبان ناصر سرور خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا ایمان طاھر صادق کی جیت حلقہ میں ترقی کے نئے سفر کا اغاز ھوگا ھم سب کو ملکر یہ الیکشن لڑنا ھے اور جیتنا بھی ہے۔