راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کےلئے گھر سے بھیجا جانے والا پسندیدہ کھانا واپس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل انتطامیہ نے گھر سے شیخ رشید کے لیے بجھوایا جانے والا کھانا، یخنی، دال گوشت اور سفید چاول وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے شیخ رشید تک پہنچانے کی اجازت نہ دی۔
شیخ رشید کے بھتیجے و سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کاکہنا تھا کہ شیخ رشید احمد کھانے میں چنے کی دال گوشت ، اور سفید چاول پسند کرتے ہیں، قریبی عزیز یخنی، دال گوشت اور چاول لیکر سینٹرل جیل اڈیالہ گیا لیکن جیل اسٹاف نے اسے وصول کرکے شیخ رشید تک پہنچانے سے انکار کردیا جسکے بعد کھانا واپس لے آئے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اتوار کے دن تعطیل ہوتی ہے اس دن اسیران سے ملاقات اور انھیں کسی قسم کا سامان پہنچانے کے لئے وصول نہیں کیا جاتا۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کےلئے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا








