پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نمائشی میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے افتخار احمد کو گراؤنڈ کے باہر پکڑ لیا۔
پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہاب ریاض اور افتخار احمد میچ کے بعد خوش گپیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔
وہاب ریاض افتخار احمد کو پکڑ کر کہتے ہیں کہ میری بات نوٹ کرلیں یہ جو شرٹ پہنے ہوئے ہیں یہ پی ایس ایل میں مزید نہیں چلے گا، جس پر افتخار احمد ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں۔
Wahab Riaz and Iftikhar Ahmed enjoy the 𝐬𝐢𝐱 𝐬𝐢𝐱𝐞𝐬 in a #SpiritOfCricket moment 🤝 pic.twitter.com/DcAZYoMky1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 5, 2023
پشاور زلمی کے وہاب ریاض ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ افتخار احمد کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے انہیں پاؤں پر گیند مارنے کی کوشش کی تھی مگر انہوں نے یارکر پر بہت اچھا چھکا مارا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے چکھے مارنا بہت بڑی بات ہے اور اس سے کھانا اس سے زیادہ بڑی بات ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔
افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی طرف سے وہاب نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بھی عمدہ پرفارمنس دکھائی، تاہم میچ 3 رنز سے سرفراز الیون کے نام رہا۔









