اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ ہو یا پاکستان کی سکیورٹی کا معاملہ، ساری قوم متحد ہوجاتی ہے، بدقسمتی سے عمران خان اس نظریے کو لے کر نہیں چل رہے وہ مخالفت کو دشمنی سمجھ لیتے ہیں،جب بھی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی ہم گئے، ہمارے دور میں اے پی سی ہوئی تو سب آئے، عمران خان کے دور میں جب اے پی سی ہوئی تو عمران خان خود نہیں آئے باقی ساری جماعتیں آگئیں۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کیسز بنے ہوئے تھے ہماری قیادتیں جیلوں میں تھیں اس کے باوجود ہم اے پی سی میں گئے، سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔ جمہوری برداشت کیلئے جمہوری رویہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے طنزیہ کہا کہ ”پتا نہیں ہر کیس کے اندر بیل لینے والے جیل کیسے بھریں گے“، لیکن شوق ہے تو بھر کر دیکھ لیں۔ اچھا ہے ان کی ٹریننگ ہوجائے گی کہ دیکھ لیں جیلوں میں جاکر کیا ہوتا ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے امکان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرنے کو کوئی ارادہ نہیں، لیکن کسی وقت قانون کو مطلوب ہوئے تو گرفتار ہو سکتے ہیں۔
پتا نہیں ہر کیس کے اندر بیل لینے والے جیل کیسے بھریں گے،قمر زمان کائرہ








