لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق پیمرا کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو 16فروری کو طلب کرلیا،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کاونٹر ٹیررازم اور سیکرٹری اوقاف کوبھی طلب کیا گیا،عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی۔









