اسلام آباد(ممتاز نیوز )سابق اسپیکرقومی اسمبلی ورہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو کل جماعتی کانفرنس میں زبانی کلامی دعوت نامہ بھجوائے جانے کے معاملے پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کل حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں ،اے پی سی میں دعوت دینے کا ایک احسن طریقہ کار ہوتا ہے،پیر کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کی جانب سے جاری ویڈیو میں اسد قیصر نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے،اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے،ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حکومت کو سب سے پہلے اپنے رویوں میں سدھار لانا ہوگا،ہم نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردی پر بہتر حکمت عملی اپنائی،امن قائم کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری ہر پالیسی پاکستان کے مفاد کی پالیسی تھی،ہم امن کے لئے اپنے تمام اختلافات بھلانے کے لئے تیار ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنے طرزعمل کو بہتر بنائے









