پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیپال کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات سندیپ لمیچانے سے ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح رضوان نے نیپال کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن میں سندیپ لمیچانے بھی شامل ہیں جن پر 18 سالہ لڑکی سے ریپ کا الزام عائد ہے۔
اتوار کی شام کو رضوان نے کرکٹ ایسوسی ایشن نیپال کے صدر چتور بہادر چاند سے ملاقات کی اور نیپال میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت سمیت کئی دیگر امور پر گفتگو کی۔
صدر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رضوان نے اپنے دورے کے دوران خاص طور پر سندیپ سے ملاقات کا کہا، انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان نے کہا ‘میں یہاں سندیپ سے ملاقات کے لیے آیا ہوں کیونکہ وہ اپنے ملک سے باہر نہیں جاسکتا’۔
पाकिस्तानका विकेटकिपर मोहमद रिजवान क्रिकेटर सन्दीप लामिछानेलाई भेट्न आइतबार नेपाल आइपुगेका छन् । सोमबार नेपाली टिमसँग भेटेका उनी आजै फर्कनेछन् । @Sandeep25 @iMRizwanPak pic.twitter.com/PyjrbpCMMP
— HamroKhelkud.com (@HamroKhelkud) February 6, 2023
رپورٹس کے مطابق رضوان پیر کی شام کو وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے پابندی اٹھائی۔
سندیپ لمیچانے پر گزشتہ برس اگست میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، سندیپ لمیچانے پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید ہوگی۔









