بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوریا کھاد کی سیاسی بنیادوں پر بندربانٹ،ڈیلروں نے بکنگ بند کردی

خانیوال(وقار پراچہ) یوریا کھاد کی سیاسی بنیادوںپر بندربانٹ، ڈیلروں نے بکنگ بند کردی ،گندم کے دوسرے پانی پر یوریا کھاد کی فراہمی ناممکن ہوگئی بحران شدت اختیار کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت ہونے کے باوجود بھی سیاسی لوگوں کی یوریا کھاد پر سیاست اور لوٹ مار جاری ہے جس کے باعث کھاد ڈیلروں نے یوریا کھاد کی ہر طرح کی بکنگ بند کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی کمپنی کو بکنگ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے ۔
ڈیلروں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ہم کام نہیں کر سکتے سیاسی دباؤ کے باعث غیر کا شتکار کھاد لے جاکر دور دراز علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں اور اصل کاشتکار کھاد سے محروم ہیں۔
کھاد ڈیلروں نےوزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور کمشنر ملتان عامر خٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اس وقت تک کھاد کی بکنگ بند رکھیں گےجب تک وہ ان حالات کا نوٹس نہیں لیتے ۔