پشاور(ضیاالاسلام) صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ کشمیر ڈے بیڈمنٹن مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔قاری عمر نے گولڈ میڈل جیت لی،فائنل میچ میں چمپئن کھلاڑی قاری عمر نے حسیب کو 3-0سے شکست دی۔
اختتامی کے مہمان خصوصی ویٹ لفٹنگ کے سابق نیشنل چمپئن عامراقبال نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر بیڈمنٹن کوچ ملک فرازخان و دیگر بھی موجودتھے۔ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے اظہار یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ پشاور کے کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں حصہ لیا،فائنل میچ میں قاری عمر اور حسیب کے درمیان مقابلہ ہوا۔
فائنل میچ میں قاری عمر نے مدمقابل کھلاڑیوں حسیب کو 3-0سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،انکے مابین سکور 21-19,21-10,21-15رہا۔
تقریب کے خطاب کرتے ہوئے عامر اقبال نے کہاکہ ڈی سپورٹس خالد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جعفر شاہ نے اس دن کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے ایک اچھا فیصلہ کیا۔جس پر تمام کھلاڑی ان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے کوچ ملک فرازنے بہترین انتظامات کئے اور ایک اچھے ماحول میں مقابلے کرائے گئے۔
انہوں نے کہاکہ پشاور بلکہ خیبر پختونخوامیں بیڈمنٹن کے فروغ میں ملک فراز کا اہم رول ہے جن کے محنت اور کوششوں سے نچلی سطح پر کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کشمیر ڈے بیڈمنٹن مقابلے،قاری عمر نے گولڈ میڈل جیت لی








