کراچی( نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نےجماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے سینٹ میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے دئیے گئے ریمارکس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سابق صدر پاکستان اور ملک و قوم کے محسن کیلئے اسطرح کے الفاظ کے استعمال پر جماعت اسلامی اور سینیٹر موصوف قوم سے معافی مانگیں، ماضی میں جماعت اسلامی کے امیر صدر جنرل پرویز مشرف کے برابر کھڑے ہوکر فخر سے تصاویر بنوایا کرتے تھے۔
جماعت اسلامی منافقت سے کام نہ لے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی








