بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات 6 ماہ بعد، جلد الیکشن کی ضد نہ کی جائے، گورنر پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ بعد عام انتخابات آرہے ہیں، جلد الیکشن کی ضد نہ کی جائے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر نے کہا کہ جہاں معاشی مشکلات ہیں وہاں فقط ایک ہی ضد کی جارہی ہے کہ الیکشن کروادیں، 20 حلقوں میں ایک ہی شخص کھڑا ہوگا اور پھر سب سے استعفیٰ دے دے گا، اور پھر ان حلقوں میں الیکشن کروائے جائیں، جب کہ یہ بھی معلوم ہے کہ الیکشن پر اربوں روپے خرچ ہوں گے۔