اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیرِ صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کےبعدآئندہ انتخابات کیلئےامیدواروں کےتعین اورٹکٹوں کی تقسیم کےحوالےسےاہم امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے صوبائی صدور کو درخواستوں کی وصولی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے،پی ٹی آئی کا ووٹ بنک نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں،انہوں نے کہا کہ بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے اوربھرپورطریقےسےاقتدارمیں لوٹیں گے۔
کارکنان انتخابات کی تیاری کریں ، وزیراعظم عمران خان








