بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کے بجائے 16 اپریل کو طلب

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کے بجائے 16 اپریل کو طلب کرلیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی جانب سےکل کا اجلاس موخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گذشتہ روز ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے اس لیے اب اجلاس 16 اپریل کو ہوگا۔

اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔