بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا گرلز سکواش مقابلے‘ کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری کشمیر ڈے کے پی جونیئر گرلز سکواش چیمپئن شپ میں انڈر13‘ انڈر17 اور انڈر19 کے مقابلے جاری ہیں گزشتہ روز مقابلوں کے موقع پر چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان مہمان خصوصی تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور انہوں نے کوارٹر فائنل میچ دیکھے گزشتہ روز ہونیوالے انڈر13 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ملیحہ شاہ نے گیارہ چار گیارہ پانچ اور گیارہ چار‘ عائشہ قاسم نے گیارہ پانچ‘ گیارہ آٹھ اور گیارہ سات‘ نمرہ رحمان نے گیارہ چھ‘ گیارہ تین اور گیارہ پانچ جبکہ عمائمہ نے گیارہ سات‘ گیارہ آٹھ اور گیارہ چھ سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ انڈر17 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں رانیا قاضی (ایبٹ آباد) نے گیارہ سات‘ گیارہ چار اور گیارہ پانچ‘ مشال خان نے گیارہ سات‘ گیارہ تین اور گیارہ پانچ‘ وجیہہ الطاف نے گیارہ چار‘ گیارہ چھ اور گیارہ آٹھ جبکہ حفصہ یوسف نے گیارہ چار‘ گیارہ سات اور گیارہ دو سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا‘ انڈر19 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں زہرہ عبداللہ نے گیارہ چار‘ گیارہ پانچ اور گیارہ سات‘ اقراء شاہ(ایبٹ آباد) نے گیارہ چھ‘ گیارہ سات اور گیارہ چار‘ ناہید فیض نے گیارہ آٹھ‘ چھ گیارہ‘ گیارہ نو اور گیارہ تین جبکہ مناہل عقیل نے گیارہ دو‘ گیارہ پانچ اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘چیئرمین صوبائی سکواش ایسوسی ایشن و سکواش لیجنڈ قمرزمان نے بھی مقابلوں کے دوران کمپلیکس کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے یوم یک جہتی کے طور پر ان مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں گرلز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں اور آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔