بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوم کشمیر‘بنوں میں نیٹ بال اور ٹارگٹ بال کے مقابلے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ضلع بنوں میں یوم کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ نیٹ بال اور ٹارگٹ بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے‘ نیٹ بال کے فائنل میں قاضی محب کلب نے حادم کلب کو15کے مقابلے میں 20پوائنٹس سے ہرادیا جبکہ ٹارگٹ بال کے فائنل میں حادم کلب نے شہباز کلب کو 28کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے ہرادیا،ضلعی سپورٹس آفیسر بنوں عادل شاہ،چک بال کے انٹرنیشنل ریفری وضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق اور شادمحمد خان نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے انہوں نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشیری عوام اور پاکستانی عوام دو قلب یک جان ہیں پاکستانیوں اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی کشمیری مسلمانوں کی سفارتی،سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیر کی آزادئی کیلئے کھلاڑی بھی ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر جیتنے والی ٹیموں نے کامیابی کشمیری عوام کے نام کرتے ہوئے کشمیر زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔