بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں آئین وقانون ہوگاتوسب عزت کےساتھ رہ سکیں گے،حمزہ شہباز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہاکہ ملک آج ایک دوراہے پرکھڑاہے ،آئین کی پامالی ہوتوملک بناناری پبلک بن جاتاہے،منگل کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران نیازی خودکش بمباربن کرآئین پاکستان پرگرناچاہتاہے ،ایک ماہ میں ڈالر8روپے تک بڑھ گیاہے ،

اسٹاک ایکسچینج زمیں بوس ہوچکاہے،آئی ایم ایف کہہ رہاہے ہم کس سے بات کریں ،یہ ملک عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کابھی اتناہے جتناہماراہے،خواتین حملہ آور ہوئیں اور سیکریٹریٹ کا عملہ تماشہ دیکھتا رہا،ہمارے نمبرز پورے تھے، پرویزالٰہی کے پاس نمبرز ہوتے تو وہ کیوں اجلاس ملتوی کرتے،عوام آج کل ہیجانی کیفیت کا شکارہے،

انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین وقانون ہوگاتوسب عزت کےساتھ رہ سکیں گے،صوبے کو قانون اور آئین کے مطابق آگے بڑھنے دیں،سپریم کورٹ کو ہر چیز کا نوٹس لینا چاہیے