اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکرکی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کےد ورن اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہاکہ بطور اٹارنی جنرل یہ میرا آخری کیس ہے اسکے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائوں گا،
اس کیس میں کوئی ایسی دلیل نہیں دینا چاہتا جس بنیاد پر مجھے مستقبل میں برے نام سے یاد رکھا جائے،انہوں نے کہاکہ یہ قومی مفاد اورضرورت کاکیس ہے،اپریل 1993میں نواز شریف کاکیس شروع ہوااورمئی میں فیصلہ آیاتھا،
نوازشریف کی حکومت کی بحالی کافیصلہ عبوری حکومت کے قیام کے بعد آیاتھاانہوں نےلارجربینچ سے گزارش کی کہ کل دوسرے فریقین کوسن کرپرسوں دلائل کاوقت دے دیں۔









